• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر سائنس نے کامسٹس یونیورسٹی کا بلاک گرنے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (ساجد چوہدری) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کامسیٹس یونیورسٹی کی بالائی منزل پر بنائے گئے بلاک ون کے گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ کامسیٹس یونیورسٹی کی پانچویں منزل پر بنایا گیا بلاک ون فیکلٹی ممبرز اور سٹاف کے زیر استعمال تھا جو 28 اپریل کو گر گیا تھا۔ واقعہ کا علم ہونے پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی۔ وفاقی وزیر کے ڈائریکٹر شکیل ارشد کے دستخطوں سے جاری خط میں ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کو پانچ مئی تک ہر صورت رپورٹ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے دفتر میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل میں اس طرح کے حادثہ سے بچا جا سکے ۔
ملک بھر سے سے مزید