لاہور (خالد محمود خالد) پاکستان اور بھارت کے شہریوں کی اپنے اپنے ملکوں میں روانگی کا سلسلہ ایک روز وقفہ کے بعد سرحد دوبارہ کھلنے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔ جمعہ کے روز 27پاکستانی شہری واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان پہنچے جب کہ کوئی بھارتی شہری پاکستان سے بھارت واپس نہیں گیا۔ اٹاری بارڈر سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق 24اپریل سے 2مئی تک بھارت سے 1841 پاکستانی وطن پہنچے جب کہ پاکستان سے بھارت واپس جانے والے بھارتیوں کی تعداد 953 ہے۔ 24 مئی کو صرف 28 پاکستانی بھارت سے واپس پہنچے جب کہ پاکستان سے بھارت جانے والے بھارتیوں کی تعداد 105 تھی۔ 25 مئی کو 191پاکستانی واپس آئے جب کہ 287 بھارتی اپنے ملک روانہ ہوئے۔