• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے قبل از حج آپریشن شروع کراچی سے پہلی حج پرواز مدینہ کیلئے روانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے743 کراچی سے 397 عازمین کو لے کرگزشتہ روز علی الصبح مدینہ کیلئے روانہ ہوئی ۔ عاز مین حج کو پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ افسر خرم مشتاق نے رخصت کیا ۔عازمین حج کو رخصت کرنے کیلئے ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی، چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے خرم مشتاق اور دیگر حکام نے عازمین حج کو پھول اور تحائف پیش کرتے ہوئے مبارک باد دی،اور پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی۔ عازمین حج نے پی آئی اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔پی آئی اے قبل از حج آپریشن کے ذریعے اب تک مختلف شہروں سے تقریباً 2500 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جا چکا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید