• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ افسران کی بین الصوبائی تعیناتیاں

کراچی (اسد ابن حسن) نئی تشکیل شدہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر اعلیٰ افسران کے بین الصوبائی تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن محمود الحسن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سائبر کرائم میں تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر اور قائم مقام ڈائریکٹرآپریشن شہزاد حیدر کا تبادلہ ایجنسی ہیڈ کوارٹر کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی سائبر کرائم میں تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر عامر نواز کا تبادلہ کراچی میں ایجنسی کے قائم مقام ڈائریکٹر ساؤتھ اپریشن تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر عامر نزیر کو راولپنڈی ایجنسی آفس کا لک آفٹر چارج سونپ دیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد احمد زعیم کو ایجنسی کے کراچی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا لک افٹر چارج سونپ دیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ارسلان منظور کو ایجنسی کے کراچی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم احمد کو راولپنڈی میں ایجنسی کا انچارج مقرر کر دیا گیا ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر شہباز خان کو اپنے فرائض کے ساتھ حیدرآباد و سکھر کے توہین مذہب ونگ کا انچارج مقرر کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید