• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھرتیوں میں اصلاحات، آئی ٹی سافٹ ویئرز اور اپلی کیشنز کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (ساجد چوہدری) وفاقی حکومت نے بھرتیوں کے عمل میں اصلاحات کا بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وفاقی وزارتوں سے آئی ٹی سافٹ ویئرز اور اپلی کیشنز کی تفصیلات طلب کر لیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سمیت تمام وزارتوں کو جاری مراسلہ میں ڈیجیٹل بھرتی سسٹم کی رپورٹ جلد جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ، ذرائع کے مطابق بھرتیوں میں استعمال ہونے والے ڈیجیٹل سسٹمز کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے ، وزارتوں کو تھرڈ پارٹی سافٹ ویئرز کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ، ذرائع نے بتایا وفاقی حکومت مختلف سافٹ ویئرز اور اپلیکیشنز کی فعالیت کا جائزہ لے گی، بھرتی کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، وفاقی حکومت بھرتیوں کیلئے ایک مربوط قومی سسٹم متعارف کرانے پر غور کررہی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید