اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان میں ڈسکاؤنٹ ریٹ گیارہ یا ساڑھے 11فیصد کیا جائے گا ،سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 5مئی پیرکو منعقد ہو گا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ھے سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کئی سالوں تک چیئرمین جو وفاقی سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں نے اپنا نام شائع نہ کرنے کی استدعا کے ساتھ جنگ کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی آئندہ پیر کے اجلاس میں بینک ریٹ/ ڈسکاؤنٹ ریٹ/پالیسی ریٹ پر نظر ثانی کریگی۔