• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسٹس یونیورسٹی ایسوسی ایشن کا چھت گرنے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری) کامسٹس یونیورسٹی کی سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن (اسواء) نے کامسٹس فیکلٹی بلاک 1کے پانچویں فلور کی چھت گرنے کی شفاف تحقیقات پر زور دیتے ہوئے قصور واران کو سزا کا مطالبہ کر دیا ، یہ مطالبہ اسواء نمائندگان کے وفد نے وفاقی وزیر سائنس وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی سے ملاقات کے دوران کیا ، ذرائع کے مطابق وفد نے کہا یونیورسٹی میں انٹیرم سیٹ اپ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد جاری رہنا درست نہیں، الیگل ایڈہاک سینڈیکیٹ کے غیر منصفانہ فیصلے خاص کر بی آئی سی کے ذمہ داروں کی سزا میں کمی، 39 ویں الیگل سلیکشن بورڈ میں من پسند افراد کی میرٹ کے خلاف پروموشن جبکہ پروموشن پالیسی کا سینیٹ سے منظور نہ ہونا، کامسٹس پےاسکیل سے بی پی ایس سکیل پر فوری منتقلی کا دیرینہ مطالبہ بھی کیا گیا، اسوا نے کامسیٹس سٹوڈنٹ سروس سینٹر اینڈ کیفے کا کامسیٹس انتظامیہ کے ساتھ 25 سالہ غیر قانونی ایگریمنٹ کے بارے میں بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا ، اسوا کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے بتایا کہ وہ خود صدر پاکستان کو جو کہ چانسلر یونیورسٹی ہیں، کو سینیٹ کی باقاعدہ میٹینگ کے لیئے خط لکھ چکے ہیں تاکہ کامسٹس کا ریگولر ریکٹر لگایا جاسکے اور بعد از ریکٹر کی تعنیاتی کے تمام ڈائریکٹرز، پرنسپل آفیسرز اور دیگر ایڈہاک سیٹو ں پر ریگولر بھرتیاں کی جائیں گی۔

ملک بھر سے سے مزید