جدہ (شاہدنعیم) عالمی یوم آزادی پریس کے موقع پر جدہ میں پاکستانی صحافیوں کی قدیم تنظیم پاکستان جرنلسٹس فورم نے ایک نشست کا اہتمام کیا جسکی صدارت فورم کے صدر معروف حسین نے کی نشست میں موجود صحافیوںنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوںکیلئے اس خاص دن کا تعین اقوام متحدہ کے اداروںنے 1993 ئ میں کیا تھا مگر یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ پاکستان میںصحافی 1970 اور1978ئ میں اپنے روزگار اور ملک میں آزادی صحافت کی آواز اٹھاتے رہے ہیں جس میں پاکستان میں صحافیوں نے قربانیاں دیں، جیل کی صعوبتیں برداشت کیں جس سے پاکستا ن کی حکومتیں صحافیوںکے حقوق کا تحفظ کرتی رہی ہیں مگر بدلتی دنیا میں پاکستان میںبے اس ایماندرآنہ شعبہ میں نامعلوم ذرائع سے گھس بیٹھیے آگئے ہین جو فضا ء کو مکدر کررہے ہیں مقررین نے کہا کہ ہمیں فخر ہے ہم پاکستان کے اہم ترین دوست ملک سعودی عرب میںاپنے قلم کو رضاکارآنہ طو ر پر استعمال کررہے ہیںاور پاک سعودی دوستی کو مزید فروغ دینے میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیںنشست میں پی جے ایف کے عہدیدارن اور معروف صحافیوں، شاہد نعیم، چوہدری خالد چیمہ ،محمد عدیل، مریم شاہد، اسد اکرم ، امانت اللہ ، امیرمحمد خان او ر دیگر نے شرکت کی ۔