• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینالز سے متعلق بلاول کا دعویٰ درست ہوا تو عارف علوی کو شوکاز دیا جائیگا، علی محمد

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے واضح کیا ہے کہ اگر یہ بات ثابت ہوجائے کہ سابق صدر عارف علوی نے اپنی صدارتی مدت کے کے دوران متنازع کنالز کی منظوری دی تھی تو ان کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائیگا۔علی محمد خان نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ منصوبہ صدر آصف علی زرداری کی موجودگی میں منظور ہوا تو زرداری نے اسے روکنے کی کوشش کیوں نہیں کی؟رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دو روز قبل یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ متنازع نہریں بنانے کا فیصلہ نگران حکومت کے دوران لیا گیا تھا اور اس دوران تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی صدر کے عہدے پر فائز تھے۔گزشتہ روزانٹرویو میں علی محمد خان نے کہا کہ اگر بلاول کے الزامات درست ثابت ہوئے تو پارٹی سابق صدر علوی سے اس بارے میں سوال کریگی۔انکا کہنا تھا اگر بلاول بھٹو زرداری کے پاس اپنے دعوے کی کوئی شہادت ہے تو انہیں وہ فراہم کرنی چاہیے، جسکے بعد پارٹی عارف علوی کو شو کاز نوٹس جاری کریگی اور ان سے وضاحت طلب کریگی۔علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر انکا کہنا تھا کہ جنگ کے معاملات میں ہم سب ایک ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید