• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہر طرح کی جنگ میں بھارت کو مات دے گا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان ہر طرح کی جنگ میں بھارت کو مات دے گا، پاک بھارت کشیدگی دنیا کے کسی بھی ملک کے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوگی،عالمی طاقتوں کو خطے اور دنیا میں امن قائم رکھنے کے لئے اپنی ذمے داریوں کا احساس کرنا ہوگا،انہیں اس بات کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے، مودی سرکار کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ دنیا میں امن کو برباد کیا جائے، پاکستان کے ساتھ اس وقت وہ بنگلہ دیش کے ساتھ بھی جنگ کے موڈ میں ہے،اس کا میڈیا جس طرح پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف زہر اگل رہا ہے، اس سے ان کے جنگی جنون کا دنیا کو اندازہ ہوجانا چاہئے،انہوں نے کہا کہ دنیا کو اب کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے سنجیدہ کوشش کرنا ہوگی جس کے بغیر خطے میں کشیدگی میں کمی نہیں آسکتی، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے زمین سے زمین تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے والے جدید ٹیکنالوجی سے لیس میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا اظہار کردیا ہے، جنگ بھارت کو مشکل پڑے گی، پاکستان ہر طرح کی بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دینے میں کسی تاخیر کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

ملک بھر سے سے مزید