• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میری ٹائم اپنے میوزیم میں رقص کرتا فوارہ نصب کرے گی

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان میری ٹائم ایجنسی نے اپنے میوزیم میں رقص کرتا ہوا فوارہ نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ پروجیکٹ جوائنٹ وینچر کے طور پر شروع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کراچی کے ایک پرائیویٹ بڑے پروجیکٹ میں بھی یہ ڈانسنگ فاؤنٹینز نصب ہیں اور بڑی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ بڑے بڑے ڈانسنگ فاؤنٹینز دبئی، سعودی عرب اور دیگر یورپی ممالک میں بھی موجود ہیں۔ اس جوائنٹ وینچر کے لیے قابل اور تجربہ کار فرمز سے رابطے کیے جائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید