• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانور خریدنے کیلئے میرپورخاص جانیوالے سے مبینہ پولیس اہلکاروں نے ڈیڑھ کروڑ لوٹ لئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے جانوروں کی خریداری کے لئے میرپورخاص جانے والے بیوپاریوں سے ڈیڑھ کروڑسے زائد لوٹ کر فرار ہونے کے واقعے کو 4 روز گزر جانے کے باوجود ملزمان کا سراغ نہیں لگا یا جاسکا،واقعے کے بعد کاٹھور ٹول پلازہ سے سفید ویگو میں سوار مبینہ پولیس اہلکاروں کی فرار ہوتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ،تفصیلات کے مطابق گڈاپ تھانہ میں 30 اپریل 2025 کو اورنگی ٹائون اردو چوک کے رہائشی گوشت کے بیوپاری فرحان ولد محمد اسلم قریشی کی جانب سے درج کرائی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 30 اپریل کو وہ دیگر قصائیوں کے ہمراہ جانوروں کی خریداری کرنے کے لئے منڈی میرپورخاص جارہے تھے،رات پونے 3 بجے کے قریب مین سپر ہائی وے کراچی سے حیدرآباد جانے والے روڈ پر درگاہ جلال شاہ بخاری کے قریب پہنچے تو اچانک سفید رنگ کی ایک ویگو گاڑی نے ہماری گاڑی کو جام کرکے روکا جس میں سے 8 اشخاص اترے 4 اشخاص شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے اور 4 اشخاص پولیس وردی میں ملبوس تھے جن میں سے ایک کے پاس بڑا اسلحہ اور باقی کے پاس پسٹل تھے جنہوں نے اسلحہ کے زور پر ہم 20 بیوپاروں سے تقریبا ڈیڑھ کروڈ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ،واقعے کو4 روز گزر جانے کے باوجود پولیس ضلعی پولیس ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی ،تاہم واقعےکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ طور پر بیو پاریوں سے لوٹ مار میں ملوث سفید رنگ کی ویگو گاڑی کی پچھلی نشست پر ایک شخص پولیس وردی میں ملوث جبکہ اس نے پولیس کیپ بھی پہنی ہوئی ہے تاہم چہرے کو رومال سے ڈھانپا ہوا ہے موجود ہے۔

ملک بھر سے سے مزید