• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر آئی یو جی کے زیر اہتمام یومِ صحافت پر پُرامن احتجاج کا انعقاد

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے زیر اہتمام عالمی یومِ صحافت کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ وکلاء برادری، سول سوسائٹی اور اقلیتی کمیونٹی کے نمائندہ وفود نے شرکت کی،احتجاجی مظاہرے کی قیادت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے کی، جبکہ ارشد شریف کی بیوہ جویریہ ارشد شریف خصوصی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئیں،ڈاکٹر سعدیہ کمال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے کو شدید خطرات لاحق ہیں، مگر صحافی تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ صحافی وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں۔احتجاجی مظاہرے میں وکلاء برادری کی نمائندگی بیرسٹر عاقل نے کی۔

ملک بھر سے سے مزید