• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز کی گاڑیوں کے ٹیکسز کی مد میں 13ارب 42کروڑ کی وصولی

لاہور (آئی این پی )محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں کے ٹیکسز کی مد میں 13 ارب 42 کروڑ سے زائد کی وصولی کرلی۔ترجمان کے مطابق 10ماہ میں رجسٹریشن، ٹرانسفر، لگژری اورٹوکن ٹیکس کی مد میں وصولیاں کی گئیں،رواں 10 ماہ میں گزشتہ برس کی نسبت 4 ارب 13 کروڑ کی اضافی ریکوری کی گئی۔ ڈائریکٹر ایکسائز کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 10ماہ میں 103 فیصد ریکوری ہدف حاصل کر لیا،رجسٹریشن فیس کی مد میں 6 ارب 32 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی گئی ۔ٹرانسفر کے عوض 1 ارب 35 کروڑ 58 لاکھ ،لگژریٹیکس کی مد میں 40لاکھ کی وصولی کی گئی،اسی طرح گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی مد میں 5ارب 74کروڑ 28 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
ملک بھر سے سے مزید