• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، محسن نقوی

اسلام آباد(جنگ نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بلیم گیم سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کا موقف بہت واضح ہے جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔وزیر داخلہ مسقط میں عمان کی وزارت داخلہ پہنچے جہاں عمان کے وزیر داخلہ سید حمود بن فیصل البوسیدی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔محسن نقوی نے اپنے عمانی ہممنصب سید حمود بن فیصل البوسیدی سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عمانی وزیر داخلہ کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا اور کہا کہ بلیم گیم سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کا موقف بہت واضح ہے ۔ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دینگے۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور ہم خطے میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں، بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے عمان کا کلیدی کردار قابل تعریف ہے۔ملاقات کے دوران پاکستانیوں کو ویزا کے حصول میں مسائل، انسداد منشیات و انسداد اسمگلنگ، پولیس ٹرینگ، کوسٹل گارڈز کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ اسلام آباد اور مسقط کو سسٹر سٹیز قرار دینے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید