• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو یونیورسٹی میں ہفتہ طلباء کی تقریب وی سی، رجسٹرار اور دیگر کی شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں ہفتہ طلباء کی تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر سعدیہ خلیل،رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد۔انچارج گلشن کیمپس ڈاکٹر عبدالمجید خان، مشیر امور طلباء ڈاکٹر مرشد رضا،انچارج تقریبات زیشان اور شعبہ کیمیاء کی ڈاکٹر عطیہ حسنشریک تھے۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اور ہم پر فرض ہے کہ اپنے ملک کا نام روشن کریں اور دنیا کو بتا سکیں ہم کسی بھی شعبہ میں کسی سے کم نہیں ہیں ہماری اولین ترجیح یہ ہوگی کہ ہم استادوں کا ادب کریں ،آخر میں انہوں نے ہفتہ طلباء منعقد کرنے والی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد نے کہا جامعہ میں اس طرح کی سرگرمیاں ہوتی رہناچاہئیں۔ ڈاکٹرسعدیہ خلیل نے ہفتہ طلبہ کے حوالے سے کہا کہ تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ خصوصا نوجوان نسل کے ذہن پر مثبت اثر کرتی ہے اور ان میں اگے بڑھنے کا جوش و جذبہ بڑھتا ہے جس سے نہ صرف وہ تعلیمی میدان میں اگے بڑھنے کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر عطیہ حسن نے اپنی نظم میں فلسطین ہوں پیش کی۔ ڈاکٹر عبدالمجید خان نے اظہار تشکر پیش کیا ہفتہ طلبہ کی تقریب کا افتتاح سرخ ربن کاٹ کر کیا گیا۔ہفتہ طلبہ میں نعت خوانی، قوالی، مشاعرہ، ملی نغمے، تقریری اور کھیلوں کے مقابلوں میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ ہفتہ طلبہ میں کھانے پینے اور دیگر تمام اشیاء کے اسٹال بھی لگائے گئے جس سے طلبہ نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ اور کھانے پینے اور مختلف اسٹالوں سے چیزیں بھی خریدیں اور طلبہ نے چاروں صوبوں کی زبانوں میں ملی نغمے اور رقص پیش بھی کیے۔

ملک بھر سے سے مزید