• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں لاہور پہنچا دی گئیں

لاہور (نیوزرپورٹر)لیبیا میں کشتی حادثہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے مزید دو پاکستانیوں کی میتیں ہفتے کی رات لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں،جاں بحق افراد کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے تھا جن کی شناخت سفیان اور ندیم احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔میتیں ایئرپورٹ کے کارگو ڈیپارٹمنٹ میں وصول کی گئیں جہاں وزیر مملکت برائے پبلک افیئرز رانا مبشر حسین اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب میاں عمران جاوید نے ان کے اہل خانہ کو میتیں حوالے کیں۔اس موقع پر مرحومین کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید