• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائٹ سائزنگ، نیشنل میٹرالوجی انسٹیٹیوٹ کی 27 پوسٹیں ختم

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی کابینہ کے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت نیشنل میٹرالوجی انسٹیٹیوٹ آف پاکستان (این ایم آئی پی )کی گریڈ ایک تا 18کی 27پوسٹیں ختم کر دی گئیں ،جن میں گیارہ فوری طور پر جبکہ ڈائنگ ڈیکلیئر 16پوسٹیں ملازمین کی ریٹائرمنٹ یا قبل ازوقت ریٹائرمنٹ پر بتدریج ختم ہو جائیں گی ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجینے ان پوسٹوں کے خاتمے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے ، جن پوسٹوں کو فوری طور پر ختم کیا گیا ہے ان میں گریڈ اٹھارہ کی تین ، گریڈ سترہ کی پانچ جبکہ پانچ ، سات اور گریڈ پندرہ کی تین پوسٹیں شامل ہیں ، ڈائنگ کیڈر ڈیکلیئر کی جانے والی سولہ پوسٹوں میں گریڈ ایک کی پوسٹیں شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید