لاہور(خبرنگار) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا 20 واں کانووکیشن ختم ہوگیا۔ آخری روز وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے صدارت کی اور چانسلر کے تفویض کردہ اختیارات کے تحت ڈگریاں ایوارڈ کیں۔ قاسم علی شاہ مہمان خصوصی تھے۔ کانووکیشن میں مختلف مضامین میں کل 5010 ڈگریاں ایوارڈ کی گئیں۔