• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای کے اسکولز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تعلیم لازمی قرار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات کے تمام سرکاری اسکولز میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی۔

اماراتی وزیر اعظم و نائب صدر شیخ محمدبن راشد آل مكتوم نے اعلان کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اگلے تعلیمی سال پڑھایا جائے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اماراتی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ نرسری سے بارہویں کلاس تک مصنوعی ذہانت کو بطور مضمون شامل کرنے کے لیے حتمی نصاب کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی سے جڑے خطرات اور معاشرے پر اثرات سے آگاہی ضروری ہے، یہ اقدام ہماری آئندہ نسلوں کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کے وژن کا حصہ ہے۔

شیخ محمدبن راشد آل مكتوم کے مطابق طلبہ کو نا صرف مصنوعی ذہانت کے تکنیکی پہلو سکھائے جائیں گے بلکہ اس کے اخلاقی پہلو، خطرات، ڈیٹا، الگورتھمز اور روزمرہ زندگی میں اس کے کردار سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔

انہوں نے وزارت تعلیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت زندگی کے تمام پہلوؤں کو بدل رہی ہے، ہمیں اپنی نئی نسلوں کو ایسی مہارتیں دینی ہوں گی جو اس تبدیلی کی رفتار سے ہم آہنگ ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید