نیویارک(اے ایف پی) ایک سرکردہ امریکی ٹیک نگران ادارے نے بدھ کے روز شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کہا ہے کہ جنریٹو مصنوعی ذہانت سے چلنے والے اے آئی کمپینین یا ہمراہی حقیقی خطرات پیش کرتے ہیں اور کم عمر نوجوانوں کیلئے ان پر پابندی عائد کی جانی چاہیے، واچ ڈاگ کے مطابق کم عمر نوجوانوں کیلئے اے آئی کمپینین (ورچوئل دوست )پر پابندی عائد کی جانی چاہئے، تحقیق کے مطابق مخصوص معاملات میں امید افزا لیکن یہ بچوں کیلئے محفوظ نہیں، اکتوبر میں ایک ماں نے کریکٹر اے آئی پر مقدمہ دائر کیا ، بچے کی خودکشی میں معاونت کا الزام بھی عائد کیا گیا۔