• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے آصفہ بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کردیا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بھارت نے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے بعد سوشل میڈیا پر دہشت گردی میں مصروف ہے، بھارت سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کرکے ’’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘‘ کی مثال پر گامزن ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھاتی رہے گی، گجرات کے بعد پہلگام واقعے پر بھی بھارتی عوام مودی کا محاسبہ کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بھی بھارت میں ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا تھا کہ ثابت ہوا بلاول بھٹو زرداری سے مودی ڈرتے ہیں، ثابت ہوا کہ بھارت غیر جمہوری ملک اور مودی بزدل شخص ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول کا ایکس اکاؤنٹ معطل کرنا شتر مرغ کا ریت میں سر دبانے کے مترادف ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے گجرات کے قصائی کو پہلی بار دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، پی پی پی چیئرمین بلاول جنگی جنون میں مبتلا مودی کو آئینہ دکھاتے رہیں گے۔


قومی خبریں سے مزید