• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دو ہائیڈرو پاور پروجیکٹس پر کام شروع کردیا


بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دو ہائیڈرو پاور پروجیکٹس پر کام شروع کردیا۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت پاکستان کو اطلاع دیے بغیر مقبوضہ کشمیر میں دو پن بجلی منصوبوں پر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھا رہا ہے۔ سندھ طاس معاہدہ بھارت کو پابند کرتا ہے کہ وہ ایسا نہیں کرسکتا۔

بھارت اس سے پہلے غیر قانونی طور پر سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرچکا ہے، جبکہ ضابطے کے مطابق وہ سندھ طاس معاہدے پر کوئی یکطرفہ قدم نہیں اٹھا سکتا۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی اور جموں کشمیر کی مقامی حکومت نے اس خبر پر تبصرے کےلیے بھیجی ای میلز کا جواب نہیں دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی سب سے بڑی سرکاری پن بجلی کمپنی NHPC اور جموں و کشمیر کی مقامی حکومت نے ریزرو ایئر فلشنگ کے عمل کا آغاز یکم مئی سے کیا، سالال اور بگلیہار ڈیم پر یہ کام پہلی بار ہو رہا ہے، جو بالترتیب 1987 اور 2008/09 میں تعمیر ہوئے تھے، بھارت نے اس کام سے متعلق پاکستان کو اطلاع نہیں دی۔

اسی دوران دریائے چناب پر مقبوضہ کشمیر میں بنے بگلیہار ڈیم کے بعد سلال ڈیم کے دروازے بھی بند کر دیے گئے۔ دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ کم ہو کر صرف 5 ہزار 300 کیوسک رہ گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید