• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیریئر کی بہترین اننگز، خود پر یقین تھا جتواسکتا ہوں، عرفان نیازی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں چار وکٹ سے ہرانے کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں کراچی کنگز نے اپنے 8 میں سے 5 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کا اگلا مقابلہ راولپنڈی میں 8 مئی کو پشاور زلمی کے خلاف ہوگا۔ کراچی کے جارح مزاج بیٹر عرفان خان نیازی کا کہنا ہے کہ خود پر یقین تھا کہ میچ جتوا سکتا ہوں۔ ٹیم مینجمنٹ نے بھرپور سپورٹ کیا۔ یہ میری بہترین اننگز میں سے ایک تھی، ایسے ہی کھیل کی صلاحیت رکھتا ہوں لیکن کچھ وقت سے پرفارم نہیں کر پارہا تھا۔ عرفان نے 21گیندوں پر 48ناقابل شکست رنز بنائے جس میں پانچ چھکے اوردو چوکے شامل تھے۔ دوسری جانب سعد بیگ نے کہا کہ ہمارے ڈگ آئوٹ میں سینئر کھلاڑی موجود ہیں جس کی وجہ سے فائدہ ہوتا ہے، آخری اوورز میں دباؤ تو تھا لیکن ہمیں یقین تھا کی ہم میچ جیت سکتے ہیں ۔ کوشش ہوتی ہے کہ جتنی بھی اننگز کھیلوں اس کا فائدہ ہو، ہمارے گرائونڈ فیلڈنگ اچھی رہی ہے ، کیچز ڈراپ ہونے کی شرح کم ہے۔

اسپورٹس سے مزید