کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔ اتوار کودرخواستیں جمع کرانے کی تاریخ ختم ہوگئی اور اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ پی سی بی کی انٹرنل کمیٹی درخواستوں کا جائزہ لے رہی ہے ، ذرائع کے مطابق چند روز میں شارٹ لسٹ کیے جانے والے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے، قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنا ترجیح ہے، نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن مضبوط امیدوار ہیں۔