کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی مشکلات بڑھ گئیں، اس کے 9 میچوں میں 9 پوائنٹس ہیں ۔ جمعرات کو پنڈی میں زلمی کا میچ کراچی کنگز سے ہوگا جبکہ اس کا آخری میچ جمعے لاہور قلندرز سے ہوگا۔ دونوں میچ جیتنے پر زلمی کے پوائنٹس 12ہوجائیں گے، اگر کراچی جیتا تو اسے جمعے کو قلندرز کو ہرانا ہوگا تاکہ زلمی 10 پوائنٹس پر فنش کرکے قلندرز کے سفر کو ختم کردے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کو دونوں میچوں میں شکست ہوئی تو وہ بھی دس پوائنٹس پر فنش کریں گی۔ کوئٹہ واحد ٹیم ہے جس کے اس وقت گیارہ پوائنٹس ہیں اور وہ پلے آف کیلئے کلیئر ہے۔