• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ربادا کا ناکام ڈوپ ٹیسٹ، کئی ماہ راز رکھنے پر سوالات اٹھ گئے

جوہانسبرگ (جنگ نیوز) جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسو ربادا کوجنوری میں ایس اے ٹی 20 لیگ میں ممنوعہ تفریحی ڈرگ کے استعمال پر ایک ماہ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ ناصرف سزا کی مدت مکمل کر چکے بلکہ آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے ایکشن میں بھی ہیں۔ ان کے ڈوپ ٹیسٹ میں فیل ہونے کا انکشاف کئی ماہ راز میں رکھنے کے بعد گذشتہ ماہ منظر عام پر لایا گیا جس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ اچانک بھارت سے وطن واپس لوٹ گئے تھے۔ جنوبی افریقی ادارہ برائے ڈرف فری اسپورٹس کے مطابق قانون کے مطابق سزا تین ماہ ہے لیکن چونکہ یہ مادہ کارکردگی بڑھانے کے مقصد سے استعمال نہیں کیا گیا تھا اس لیے اسے ایک ماہ تک محدود کر دیا گیا۔ اس متعلق ربادا کہتے ہیں یہ ایک تلخ تجربہ تھا، میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر اپنی ٹیم، مداحوں اور بورڈ کا شکر گزار ہوں ۔

اسپورٹس سے مزید