کراچی(اسٹاف رپورٹر)سری لنکا کرکٹ نے بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔سیریز میں دو ٹیسٹ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹیسٹ گال میں 17 جون اور دوسرا ٹیسٹ 25 جون سے کولمبو میں شروع ہو گا۔ تین ون ڈے میچ 2 ، 5 اور 8 جولائی کو اورتین ٹی ٹونٹی میچ 10 ، 13 اور 16 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔