• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سوئمر کو لاس اینجلس آگ میں جلنے والے میڈلز دوبارہ پیش

لوزان، سوئٹزرلینڈ ( جنگ نیوز) امریکی سوئمنگ اولمپک چیمپئن سوئمر گیری ہال جونیئر کو ان 10 تمغوں کی نقول سے نواز دیا گیا جو جنوری 2025 میں لاس اینجلس آگ میں ضائع ہو گئے تھے ۔ انہوں نے 1996، 2000 اور 2004 کے اولمپکس میں پانچ گولڈ، تین سلور اور دو برانز میڈلز جیتے تھے ۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے ایک تقریب میں انہیں یہ تمغے پیش کیے۔ ہال نے اس موقع پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل ترین وقت میں یہ اقدام بڑی حمایت ہے۔

اسپورٹس سے مزید