• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی خزانے میں کروڑوں روپے ماہانہ ٹیکس جمع کرارہے ہیں،اویس سعید

پشاور(جنگ نیوز)ائیڈ ہیلنگ کمپنیاں آپریشنل چیلنجز کے باوجود قومی خزانے میں کروڑوں روپے ماہانہ ٹیکس جمع کرا رہی ہیں پاکستان کی تیزی سے ابھرتی ہوئی رائیڈ ہیلنگ انڈسٹری، خصوصاً ان ڈرائیو ، نہ صرف عوامی سفری سہولیات کو بہتر بنا رہی ہے بلکہ قومی خزانے میں ہر ماہ کروڑوں روپے بطور ٹیکس بھی ادا کر رہی ہے۔ ان کمپنیوں کی طرف سے پنجاب ریونیو اتھارٹی، سندھ ریونیو بورڈ اور خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کو باقاعدگی سے ٹیکس ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔ان ڈرائیو پاکستان کے کنٹری لیڈر محمد اویس سعید نے بتایاکہ ہم ملک بھر میں لاکھوں صارفین کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہر ماہ متعدد ریونیو اتھارٹیز کو ٹیکس ادا کر رہے ہیں، جو ہماری قانونی پاسداری اور پاکستان میں دیرپا عزم کی عکاسی کرتا ہے۔"ان ڈرائیو نے سال 2024 میں 26 فیصد سالانہ ترقی اور 2025 میں 30 فیصد سہ ماہی ترقی حاصل کی۔ اس ترقی کی بنیادی وجہ دوسرے درجے کے شہروں میں بڑھتی ہوئی طلب ہے جن میں فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، بہاولپور، اور پشاور شامل ہیںجہاں روایتی سفری نظام اکثر ناکافی ثابت ہوتا ہے۔