پشاور(جنگ نیوز) پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام سینے کے مختلف امراض کے بارے میں عالمی کانفرنس تین دن جاری رہنے کے بعد پشاور میں اختتام پذیر ہو گئی۔ اس کانفرنس میں سینے کے امراض کے عالمی ماہرین کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام صوبوں سے ڈاکٹروں ٹرینی میڈیکل ڈاکٹرز اور مختلف میڈیکل کالجز کے طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ اس کانفرنس میں تین دن تک دمہ الرجی، دائمی تنگی تنفس، تمباکو نوشی، سینے کے سرطان، نمونیا اور سینے جیسے دیگر امراض سے وابستہ سینے کے امراض کی جدید علوم تشخیص اور علاج کے بارے میں ڈاکٹروں نے تفصیلی لیکچرز دیے اور اپنے تجربات پیش کیے۔