• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی اور سوئی گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ

پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کیساتھ ساتھ سوئی گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی شدید گرمی میں جہاں بجلی نہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہے وہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے مزید مشکلات پیدا کر دی جس سے امور خانہ داری میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم محکمہ سوئی گیس حکام شہریوں کو ریلیف دینے میں مکمل نا کام دکھائی دینے لگیں شہریوں کے مطابق موسم سرما میں بھی گیس نہیں ہوتی اور اب اس گرمی کے موسم میں بھی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ متعلقہ حکام کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ صرف عوام کے نصیب میں بھاری بلز ہے جو ہر ماہ بھیج دیتے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ اور سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات اٹھا کر ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔