پشاور (خصوصی نامہ نگار)پشاور صدر میں گرینز سنوکر اکیڈمی کا افتتاح کردیا گیا اس موقع پر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے ،اکیڈمی کے اونر محمد سرور‘خیبر پختونخوا سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار بٹ‘ جنرل سیکرٹری محمد فیصل ‘تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے الیاس آفریدی‘ عامر صابر ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔ سید عاقل شاہ نے کہا کہ گرینز سنوکر اکیڈمی کے قیام سے نہ صرف پشاور بلکہ صوبہ بھر کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کی عالمی معیار کی سہولت میسر آگئی ہے یہاں چار بہترین بین الاقوامی معیار کی ٹیبلز سے بڑی تعداد میں کھلاڑی باآسانی کھیل سکتے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ سید عادل شاہ ٹیلنٹ ہنٹ سنوکر ٹورنامنٹ اس اکیڈمی میں جلد منعقد کیا جائے گا۔ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار بٹ نے کہا کہ اب صوبائی اور قومی ایونٹس اسی اکیڈمی میں منعقد کئے جائیں گے