• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ خواتین ونگ کی تنظیم سازی وقت کی ضرورت ہے، ڈاکٹر حاجرہ

پشاور( جنگ نیوز ) گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواتین ونگ کی صدر اور ممبر صوبائی اسمبلی صوبیہ شاہد کی ہدایت پر ڈوزنل صدر ڈاکٹر حاجرہ نے سیکرٹریٹ خواتین ونگ الحرم ٹاون رنگ روڈ پر ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا اجلاس میں کلچرل ونگ کی صدر سعیدہ باجی اور جرنل سیکرٹری بے بو کے علاوہ مختلف ضلعوں کے صدور اور جرنل سیکرٹریوں نے شرکت کی اجلاس میں کلچر کے علاوہ مختلف مسائل پر گفتگو ہوئی اجلاس کے دوران ڈوزنل صدر ڈاکٹر حاجرہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے موجودہ تمام مسائل کے ساتھ ساتھ خواتین ونگ کی تنظیم سازی موجودہ وقت کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کے میں تمام اضلاع میں خود جاوں گی اور تمام صدور کے مشورہ سے خواتین ونگ کی تنظیم سازی کے لئے آپ تمام ساتھیوں سے تعاون کی طلبگار ہوں انھوں نے کہا کے پاکستان مسلم لیگ نے ہر دور میں اپنے ورکروں کے مسائل کے حل کو پہلی ترجیح دی۔
پشاور سے مزید