• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا پاٹا خام مال کی برآمد پر فلفور ٹیکسوں میں چھوٹ واپس لی جائے، مرزاعبدالرحمان

پشاور(جنگ نیوز)سابق نائب صدر فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان مرزاعبدالرحمان نے کہا کہ فاٹا پاٹا خام مال کی برآمد پر فلفور ٹیکسوں میں چھوٹ واپس لی جائے اس کا تمام برآمد شدہ خام مال سندھ اور پنجاب میں بکتا ہے جس حکومت کو اربوں روپے کا ٹیکس چوری سے نقصان ہو تا ہے جبکہ فاٹا پاٹا میں نہ تو اتنی انڈسٹری ہے اور نہ ہی پروڈکشن ہے ۔ایک بیان میں مرزا عبدالرحمن نے کہا کہ اس پہلے بھی وزیراعظم اور وزیر خزانہ نے بھی کہا ہے یہ ٹیکس مراعات کا آئندہ سال ختم کر دی جائیں گی مرزا عبدالرحمن نے کہا کہ اس علاقہ کی فیکٹریوں کا سروے کیا جائے
پشاور سے مزید