• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتابوں کا سالانہ میلہ (بک فیئر) 6 مئی سے شروع ہوگا

پشارو (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبہ پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام کتابوں کا سالانہ میلہ (بک فیئر) 6 مئی سے شروع ہوگا جو تین روز تک جاری رہے گا۔ترجمان آئی جے ٹی معاذ شاہ کے مطابق بک فیئر میں ملک بھر سے 70 سے زائد نامور پبلشرز اور بک اسٹالز شریک ہوں گے، جہاں مختلف موضوعات اور شعبہ جات سے متعلق معیاری کتب نمائش اور فروخت کے لئے دستیاب ہوں گی۔ طلباء و طالبات کو کتابوں پر 50 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ تین روزہ ایونٹ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، اساتذہ اور طلبہ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔