پشاور (وقائع نگار ) چیف ایگزیکٹو پسکو اختر حمید اور سپرنٹنڈنگ انجنیئر پشاور سرکل ندیم افریدی کی خصوصی ہدایات پر ایکسیئن عالمزیب سٹی رورل ڈویژن۔ایس ڈی او سٹی ٹاؤن سب ڈویژن ارشد رشید کی نگرانی میں لائن سپرنٹنڈنٹ سمیع اللہ بمعہ دیگر پسکو اہلکاروں نے انسداد بجلی چوری مہم کے دوران محلہ اسلام اباد اور محلہ رضاخان میں گرینڈ اپریشن کرکے سینکڑوں کی تعداد میں کنڈے ہٹاکر۔ 5عدد ٹمپرڈ میٹر اتار کر ان پر بھاری جرمانے عائد کر دی۔جبکہ پسکو کے نادہندہ صارفین سے موقع پرمبلغ 4لاکھ روپے نقد ریکوری بھی کی ہے۔