• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت شملہ معاہدہ فوری طور پر ختم کرے‘ معظم بٹ

پشاور(وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قانون دان معظم بٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا مبارکباد کی مستحق ہے کہ جس نے اس نازک دور میں انتہائی ذمہ داری کا کردار ادا کیا ہے اور اور پاکستانی میڈیا کے مقابلے میں ہندوستانی میڈیا نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اور ہر مقام پر صحافت کی دھجیاں اڑائی ہے جمعہ کے روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت جو تناؤ چل رہا ہے اس میں عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستانی فوج کے ساتھ ہے اور پوری قوم یکجا ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کے جو ذمہ داران افسران ہیں انہوں نے پاکستان پر جو الزام لگایا ہے وہ انتہائی گھٹیا ہے اور اگر بھارت پاکستان کو غزہ کی پٹی تصور کر رہا ہے تو یہ اس کی بڑی بھول ہے کیونکہ اب تو انڈیا کے اپنے عوام کہہ رہے ہیں کہ کشمیر میں ہونے والا واقعہ ٹوپی ڈرامہ ہے اور پہلگام میں جب یہ واقعہ ہوا اور زخمی موقع پر موجود تھے تو ان کے لواحقین کے مطابق انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو طلب کیا تو وہ نہیں ائے اور انہوں نے کہا کہ پہلے انہیں مرنے دیں پھر ہم ائیں گے جس پر انہوں نے شدید احتجاج کیا اور واقعے کے 10 منٹ بعد ایف ائی ار بھی کاٹی گئی اور پھر پاکستان پر الزام بھی لگایا گیا انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ شملہ معاہدہ فوری طور پر منسوخ کرے اور شملہ معاہدہ کے گارنٹر کے ساتھ بات کریں۔ اور پاکستان ایک بولڈ سٹیپ لے کیونکہ پوری دنیا تسلیم کر چکی ہے کہ سانع پہلگام ٹوپی ڈرامہ ہے اور پاکستان جب بھی مذاکرات کی بات کرتا ہے تو انڈیا میدان چھوڑ کے بھاگ جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور خاص کر خیبر پختون خوا کی عوام اس نازک مرحلے میں پاک فوج کی شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اور ہم کسی مقام پر بھی پاک فوج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی ازادی میں جہاں پاکستان کی عوام کھڑی تھی تو سب سے پہلے خیبر پختونخوا کی عوام تھی جنہوں نے قربانیاں دیں اور اپنے خون سے کشمیر کو ازاد کرایا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور کر رہا ہے لیکن مودی سرکار کی پالیسیاں ثابت کر رہی ہیں کہ وہ خطے میں عدم استحکام چاہتے ہیں جبکہ پاکستان پوری دنیا کی اقوام کے ساتھ مکمل ایکٹیویٹی کے ساتھ انگیج ہے اور ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے اور پاکستان نے اپنی پاک دامنی ثابت کر دی ہے اس کے بعد انٹرنیشنل ارگنائزیشن کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اگے ائیں اور اپنا کردار ادا کریں اور شفاف انکوائری کے لیے روس بھی کہہ چکا ہے اور چین بھی اس کی حمایت کر چکا ہے جبکہ امریکہ بھی دونوں ممالک کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار اور ان کے احمقوں کی جنت کے سردار وزیر مشیر اس وقت صرف پاکستان کے خلاف بول رہے ہیں ان کا اڑنا بچھونا ناشتہ کھانا پینا سب پاکستان کے خلاف ہے لگتا ہے کہ ان کو پاکستان کی مخالفت میں گولیاں کھلا دی گئی ہیں کیونکہ ان کو کچھ یاد ہی نہیں صرف پاکستان مخالف تقریر یاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد ائی ایم ایف کو بھی اب کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ یہ عالمی مسئلہ ہے اور اسے عالمی تنظیموں کے ذریعے ہی حل کرنا چاہیے تاکہ ایک دیرپا نتیجے کے بعد خطے میں امن ائے اور عوام امن اور شانتی کی زندگی گزار سکیں
پشاور سے مزید