• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

پشاور(وقائع نگار)ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت ضلعی محکموں کی کارکردگی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انتظامی افسران، میٹروپولیٹن گورنمنٹ، تمام ٹاؤن انتظامیہ اور مختلف سرکاری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کیاجلاس کا مقصد سرکاری اداروں کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینا، عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے تجاویز مرتب کرنا اور شہری مسائل کے مؤثر اور پائیدار حل کے لیے عملی حکمت عملی وضع کرنا تھا۔ اس موقع پر مختلف محکموں نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں، جن پر ڈپٹی کمشنر نے گہری نظر ڈالی۔ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو بہتر اور فوری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے اور سرکاری امور میں شفافیت، کارکردگی اور جواب دہی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
پشاور سے مزید