پشاور ( وقائع نگار )پبلک ٹرانسپورٹ اور ایسوسی ایشن، متحدہ ٹرانسپورٹ ویگن ایسوسی ایشن اور لوکل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بس رپیڈ ٹرانس کی جانب سے وعدے ایفاء نہ ہونے، گاڑیوں کو خرید کر ادا ئیگی نہ کرنے اور منی بس مزدہ اور ویگن کے جرمانوں کے خلاف جمعرات کے روز خیبر پختو نخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا ہےاس بات کا فیصلہ جنرل بس سٹینڈ پشاور میں منعقد ہ اجلاس میں کیا گیا جس میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ایسوسی ایشن کے صد رخان زمان آفریدی، متحدہ ٹرانسپورٹ ویگن ایسوسی ایشن صدر نور محمدمہمند اور لوکل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن صدر یار محمد آفریدی سمیت ٹرانسپورٹ برادری نے شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ بی آرٹی روٹ پر چلنے والے ویگن، منی بس اور مزدا گاڑیوں کو حکومت نے خریدنے اور مالکان کو بی آرٹی کی جانب سے ادائیگی کی پابندی کا فیصلہ ہوا تھا لیکن اب محکمہ ٹرانسپورٹ اور بی آرٹی انتظامیہ نے بی آرٹی روڈ پر چلنے والے 10 فیصد گاڑیوں کی خریداری سے گریزاں ہے اور ادائیگی بھی نہیں کر رہی ہے اور ٹریفک پولیس کے ذریعے ان گاڑیوں کا چالان کر کے بھاری جرمانے اور پکڑ دھکڑ پر تنگ کرنا شروع کر دیا ہے