پشاور(جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن ثقافتی ونگ کی صوبائی صدر سعیدہ خان اور ان کی کابینہ کے اعزاز میں پشتو گلوکار صادق شنواری نے تقریب کاانعقاد کیا جس میں سینئر نائب صدر نوشابہ بی بی،نائب صدر ظاہر شاہ،جنرل سیکرٹری بلال خان عرف بے بو،خواتین ونگ ڈویژن صدر ڈاکٹر ہاجرہ و دیگر بھی موجود تھیں۔صادق شنواری نے کہا کہ سعیدہ خان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ‘انہوں نے ہمیشہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھائے اور ہر فورم پر ان کے مسائل کے حل کے لئے آواز بلند کی،ان کے صدر بننے کی وجہ سے ثقافت کو مزید فروغ ملے گا