• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر نے مداحوں کو اپنے نئے فیملی ممبر سے ملوا دیا

اداکارہ ہانیہ عامر — فائل فوٹو
اداکارہ ہانیہ عامر — فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے مداحوں کو اپنے نئے فیملی ممبر سے ملوا دیا۔

ہانیہ عامر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بلی کے ساتھ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہماری فیملی میں ایک نئے ممبر کا اضافہ ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اداکارہ نے اپنی بلی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ اس کا نام ایشوریا ہے اب یہ مت پوچھنا کہ یہ نام کیوں رکھا ہے۔

ہانیہ عامر کی یہ انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ چلو بھئی، ایشوریا اب اپنے محلے میں آ گئی ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ چلو اب اسے ایسے بلی کا نام’ایشوریا‘ رکھ کر ہی خوش ہو جانے دو۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید