• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے پاکستان کے حق میں بیان پر بھارت برہم

پاکستان بھارت کشیدگی کے تناظر میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے پاکستان کے حق میں بیان پر بھارت برہم ہوگیا۔

بھارتی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی کا بیان پاکستان کے کہنے پر جاری کیا گیا، پہلگام حملے اور اس کے سرحد پار روابط جیسے حقائق کو تسلیم نہ کرنا مضحکہ خیز ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے مزید کہا او آئی سی کی بھارت کے داخلی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز نیو یارک میں او آئی سی گروپ کے بیان میں بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب قرار دیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید