نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ کوچ گوتم گھمبیر نے دوبارہ زہر اگلنے شروع کردیا۔ منگل کو ایک بیان میں انہوں نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ تمام کرکٹ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں جب تک سرحد پار دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوتا، بھارت کو پاکستان کے ساتھ کرکٹ سمیت کسی بھی کھیل میں شرکت نہیں کرنی چاہیے کیونکہ بھارتی زندگیوں کی اہمیت کھیلوں سے زیادہ ہے۔ تاہم اس متعلق حتمی فیصلہ حکومت کا ہے کہ ہمیں کھیلنا ہے یا نہیں۔