• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشیدگی، 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال


پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔ لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔

قومی ایئر لائن کی جدہ لاہور کی پرواز پی کے 842 کراچی سے لاہور روانہ ہوگئی، نجی ایئر لائن کی پرواز پی کے 401 لاہور سے کراچی روانہ کردی گئی۔

 مسقط سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای وائی 323، دبئی سے پرواز ای کے 600 اور ایف زیڈ 333 بھی کراچی پہنچ گئیں۔

شارجہ سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز جی 9542 کراچی روانہ کردی گئی۔

تاشقند سے ازبکستان ایئر کی پرواز ایچ وائی 461 لاہور پہنچ گئی۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور ملتان کی 30 پروازیں گزشتہ رات متبادل ایئرپورٹس منتقل کی گئیں تھیں۔

ابھی بھی کئی پاکستانی ایئرلائنز کے طیارے شارجہ دبئی اور دیگر ایئر پورٹس پر موجود ہیں۔

ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی 2 پروازیں گزشتہ رات سے لاہور میں پھنسی ہوئی ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر گزشتہ 12 گھنٹے سے کوئی فلائٹ روانہ ہوئی اور نہ ٹیک آف ہوئی ہے۔

پشاور، سیالکوٹ، کوئٹہ، ملتان ایئرپورٹ سے بھی تاحال کوئی پرواز روانہ نہیں ہوئی۔

دوسری جانب ازبکستان ایئر کی تاشقند سے پرواز ایچ وائی 423 لاہور سے گزر کر دہلی پہنچ گئی۔ بھارت کے امرتسر، جموں اور سری نگر ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بھی بند ہے جبکہ دہلی، ممبئی اور احمد آباد ایئرپورٹ گزشتہ روز سے ہی فعال ہیں۔

 واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد آپریشنل پابندیوں کے دوران لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کو 48 گھنٹوں کیلئے معطل کردیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید