• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بزدلانہ حملے کے بعد ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی


پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارت کے بزدلانہ حملے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروا کر مراسلہ تھما دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی جارحیت پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، بھارت کے جارحانہ اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے منافی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے دشمن رویے کے بے بنیاد جواز کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے، اس طرح کی بھارتی لاپرواہی سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

قومی خبریں سے مزید