پاکستان کی جانب سے رات کے اندھیرے میں بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کا بھرپور جواب ملنے کے بعد بھارت میں فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد کشیدہ صورت حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بھارت نے اپنے کئی ایئرپورٹس سے فلائٹ آپریشن بند کر دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے متاثرہ ایئرپورٹس میں دھرم شالہ، لیہہ، جموں، سری نگر، امرتسر اور چندی گڑھ کے ائیرپورٹس شامل ہیں۔
علاوہ ازیں جودھ پور، بھج، غازی آباد، جام نگر اور بیکانیر ایئرپورٹس پر بھی بہت سی پروازیں متاثر ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئر لائنز نے اپنی پروازیں منسوخ کرنے کے حوالے سے عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھی آگاہ کیا ہے۔