• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشیدگی مزید بڑھی تو کوئی فریق فاتح نہیں ہوگا، ڈیوڈ لیمی

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

لندن سے جاری بیان میں ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدگی پر شدید تشویش ہے، برطانیہ حکومت دونوں ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملک براہِ راست مذاکرات سے فوری سفارتی حل تلاش کریں، برطانیہ کے دونوں ممالک کے ساتھ قریبی اور منفرد تعلقات ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کشیدگی مزید بڑھی تو کوئی بھی فریق فاتح نہیں ہوگا، فریقین خطے میں استحکام بحالی اور عام شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کی کوشش کریں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ برطانیہ پہلگام حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرچکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید