• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکوئڈ گیم کی میگا کامیابی کا راز کیا؟ نیٹ فلکس وائس پریزیڈنٹ نے بتادیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اسکوئڈ گیم کی میگا کامیابی کا راز نیٹ فلکس کی وائس پریزیڈنٹ نے بیان کر دیا۔

نیٹ فلکس کی تاریخ کا سب سے کامیاب شو ’اسکوئڈ گیم‘ نا صرف پلیٹ فارم کے لیے بے شمار سبسکرائبرز لایا بلکہ آمدنی میں بھی نمایاں اضافے کا باعث بنا۔

نیٹ فلکس ایشیا کی وائس پریزیڈنٹ منیونگ کم نے حالیہ تقریب میں اس کی کامیابی کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی توجہ ہمیشہ مقامی مواد پر مرکوز رہی اور یہی حکمت عملی ’اسکوئڈ گیم‘ کی غیر معمولی کامیابی کی بنیاد بنی۔

منیونگ کم کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اس شو پر کام شروع کیا تو ان کے ذہن میں اسے ایک عالمی سطح کا شو بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، ان کے مطابق ہم ہمیشہ ایسی کہانیاں ڈھونڈتے ہیں جو مقامی ناظرین کے دلوں کو چھو جائیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ نیٹ فلکس کا مقصد کسی ایک ہٹ شو کو دہرانا نہیں بلکہ ایسی مقامی کہانیاں تلاش کرنا ہے جو اپنے ماحول میں خوبصورت انداز میں گونج پیدا کریں اور اپنے سامعین کو محظوظ کر سکیں۔

منیونگ کم نے اس بات پر زور دیا کہ ’اسکوئڈ گیم‘ کی کامیابی اس کی مقامی حقیقت پسندی اور دل سے جڑی کہانی کا نتیجہ تھی، جس نے بعد ازاں عالمی سطح پر بے پناہ پذیرائی حاصل کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید