• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کی آبی گزرگاہوں کو محفوظ بنانے کے پائلٹ پراجیکٹ پر کام شروع

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی کی آبی گزرگاہوں کو محفوظ بنانے کیلئے گوالہ ویلفیئر ایسوسی ایشن، محکمہ لائیو سٹاک راولپنڈی اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ایک مشترکہ منصوبہ پر کام شروع کر دیا ہے جس کے تحت راولپنڈی میں موجود بھینس باڑوں سے گوبر اور دیگر کوڑا کرکٹ نالوں میں بہانے کی بجائے اسکی لفٹنگ کو یقینی بنایا جائیگا۔ اجلاس میں گوالہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی وسیم خان، محکمہ لائیو سٹاک کی ڈاکٹر انعم ہادی اور آر ڈبلیو ایم سی کے آپریشنل منیجر حسنین اور کامران نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں مسلم کالونی اور ندیم کالونی کو بطور پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جہاں باڑہ مالکان کو چھوٹے کنٹینرز فراہم کئے جائیں گے جس میں وہ تمام فضلہ اور کوڑا کرکٹ ڈالیں گے جو صفائی کمپنی کے اہلکار اٹھا لیا کرینگے۔ حتمی فیصلہ کے بعد ایم او یو سائن کیا جائیگا۔
تازہ ترین